• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، استحکام پارٹی

لاہور(خصوصی رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری، رانا نذیر احمد خان، شعیب صدیقی، ملک زمان نصیب، تحسین خاکوانی، رانا جاوید اقبال و دیگر موجود تھے۔ آئی پی پی رہنماوں نے ہم آواز ہو کر یہ پیغام دیا کہ ملکی سلامتی اور امن و استحکام کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ مکار بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔
لاہور سے مزید