• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی ہوش کے ناخن لےخطے کو جنگ کے شعلوں سے دور رکھے،سید صمصام بخاری

لاہور(خصوصی رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری نے قومی سلامتی کے اداروں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کی ضامن ہے۔ قومی سلامتی کے ادارے اور پاک فوج ملکی سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی پیغام میں بھارتی جارحیت اور امن دشمن رویے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ہوش کے ناخن لے اور خطے کو جنگ کے شعلوں سے دور رکھے، مودی کی جنونی سوچ کی وجہ سے خطے پر جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں۔
لاہور سے مزید