• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخاب میں شکست پر برطانوی وزیراعظم کو کڑی تنقید سامنا

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر—فائل فوٹو
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر—فائل فوٹو

ریفارم یو کے سے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد لیبر ایم پیز کی جانب سے برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بیک بینچرز نے وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم پر خوش فہمی کا الزام لگایا اور پالیسیوں پر سوالات بھی اٹھا دیے۔

حکومت میں ہونے کے باوجود پہلا ضمنی انتخاب نائجل فریج کی پارٹی سے 6 ووٹوں سے ہارنے کے بعد ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے کیئر اسٹارمر کو دباؤ کا سامنا ہے۔

بیک بینچرز نے وزیرِاعظم اور ان کی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیئر اسٹارمر نے حلقے کا دورہ کیوں نہیں کیا، وہ ضرورت سے زیادہ خوش فہمی کا شکار ہو گئے۔

ایک سینئر لیبر ایم پی نے کہا کہ حیران کن ہیں کہ مہم کتنی مطمئن تھی ہر کوئی اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ ہم معقول حد تک آرام دہ مارجن سے جیتنے جا رہے ہیں مگر غیر مقبولیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

دوسری طرف حکومت کو موسم سرما میں ایندھن الاؤنس اور معذوری فوائد میں کٹوتی پروگرام لاگو کرنے پر بھی عوامی کی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

ممبران پارلیمنٹ کا مؤقف ہے کہ پارٹی کو اپنی غلطیاں تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید