لاہور(خبرنگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا20واں کانووکیشن ہوا، ایک سال میں 94 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں گئیں ، مہمان خصوصی چانسلر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر تھے۔ کانووکیشن میں مختلف مضامین میں کل 5010 ڈگریاں دی جائیں گی ، دوسرا سیشن آج ہوگا ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز کی طالبات کو 1646 ڈگریاں دی جائیں گی جن میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد، گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ شامل ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہاکہہمارے لیے سب سے بڑا رول ماڈل رسول خدا حضرت محمد ؐ کی ذات ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ،ہمارا کوئی مذہبی فرقہ نہیں تمام فرقے تمام پارٹیاں صرف پاکستان ہیں اور پاکستان کے لیے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ گورنر نے کہا کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے نصاب جو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا ہے اور طالبات کی ایمپاورمنٹ کا خیال رکھا ہے ،وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو طالبات اور فیکلٹی کا تیار کردہ ایک فن پارہ بھی پیش کیا۔