لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوے اسٹیشنوں کی صفائی ستھرائی ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس کا آغاز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے کرتے ہوئے اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کا کام ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو سونپ دی ہے اور دیگر اسٹیشنوں کی کی صفائی مرحلہ وار آؤٹ سورس کی جائے گی ابتدائی مرحلے میں ملتان،لاہور،فیصل آباد ،گوجرانوالہ،اور خانیوال کے اسٹیشن کمپنیوں کے سپرد کئے جائیں گے جبکہ سندھ میں سندھ سالڈویسٹ کمپنی سے بات چیت کے لئے ریلوے افسران کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔