• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ریلوے سٹیشنوں سے پی ایل سی کا فرسودہ سسٹم ختم

لاہور(محمد صابر اعوان سے )پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن کے14 سے زائد سٹیشنوں پرفرسودہ پیپرلائن کلیئر(پی ایل سی) سسٹم سےٹرینوں کی آمد و رفت متاثرہونے سمیت محکمہ کو ڈیزل کی مد میں 3کروڑ24 کےاضافی نقصان کاانکشاف ہواہے ،نئے ڈی ایس ریلوے طارق لطیف نے 8 سٹیشنوں سے فرسودہ نظام ختم کردیا ، لاہورساہیوال سیکشن کے8 سٹیشنوں سمیت مسن کالر،قلعہ ستارشاہ،چیچوکی ملیاں،شاہدرہ بادامی باغ اور گوجرہ جانی والاپر سگنل ،کمپیوٹربیسڈانٹرلاکنگ سسٹم اورانجینئرنگ نقائص دورکرنے کیلئے محض8سے 10لاکھ کے پارٹس کی عدم دستیابی کےباعث مہینوں سےپیپرلائن کلیئرسسٹم کافرسودہ نظام رائج ہےجس سےٹرین پنکچوایلیٹی متاثرہونےسمیت رواں مالی سال جولائی تااپریل1 لاکھ 26ہزار270لٹراضافی ڈیزل خرچ ہونے سے ریلوے کو3کر وڑ2 4لاکھ سے زائدکے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہےاب ڈویژن میں پنکچوالیٹی بہتر ہونےسمیت ریلوے کو فیول کی مدمیں3کروڑ24لاکھ کی بچت کاامکان ہے۔
لاہور سے مزید