لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی، پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور خوشحال پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار ’’ہندوستان کا شاطرانہ رویہ اور ہمارے سپہ سالار کا مثبت کردار‘‘ آج بروز اتوار دوپہر 2.30بجے ہو گا۔ صدارت سپیکر پنجاب اسمبل ملک محمد احمد خان کریں گے۔ چیف گیسٹس لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل اور رانا مشہود احمد خان ہوں گے۔ گیسٹ آف آنرز رمیش سنگھ اروڑہ اور ندیم کامران ہوں گے۔ حرف آغاز ملک عزیز احمد اعوان ا ادا کریں گے۔ مہمانا ن گرامی میں پروفیسر ڈاکٹر عاقف چوہدری ، شازینہ فاضل، محمد یعقوب ، رئیس انصاری ، پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظم ، ڈاکٹر فاروق افضل ، عثمان احمد بھٹی، میجر خان زادہ محمد علی ، حمیرا خان ، کرن بٹ شامل ہوں گے۔ میزبان واصف ناگ ہوں گے۔