• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں ہیلتھ الائنس کی اپیل پر نجکاری کیخلاف ہڑتال جاری

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائینس کی اپیل پر ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے غریب مریضوں کا علاج معالجہ 14 روز سے بند ہے، دور دراز سے آنے والے غریب مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ صحت کی جانب سے ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں ، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الاؤنس کی جانب سے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے ، او پی ڈیز ، ان ڈور سروسز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں جس کے باعث طبی ٹیسٹ بند ہونے سے ہزاروں غریب مریض خوار ہو رہے ہیں اکثر مریض پرائیوٹ ہسپتالوں میں علاج کروانے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں ، ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جزوی ہڑتال ہے انتظامیہ خود مریضوں کو چیک کر رہی ہے جبکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے اور یہ ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک حکومت مذاکرات نہیں کرتی ، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتال چل رہے ہیں بس ہڑتالی ملازمین کام نہیں کر سکیں گے ، ڈاکٹروں کی بلیک میلنگ ہرگز قبول نہیں کی جائے گی ۔
لاہور سے مزید