• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ناکہ بندی، 6 ریسٹورنٹس کو 6 لاکھ 40 ہزارجرمانے

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیز 6میں ناکہ بندی کی۔ 14 ریسٹورنٹس، سموسہ یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 6 کو 2لاکھ 40ہزار جرمانے کیے گئے، جبکہ 66ہزار 400 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی اور 6ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ناقابلِ استعمال آئل میں فرائنگ کرنے کی بنا پر ایکشن لیا گیا، ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، غیر منظور شدہ لیبل موجود پائے گئے۔
لاہور سے مزید