• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر ریلوے سے علی پرویز ملک اورارکان اسمبلی کی ملاقات،مختلف امور پربات چیت

لاہور( جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سےوفاقی وزیر مملکت علی پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، ایم پی اےپنجاب شعیب صدیقی نے ملاقات کی ، کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دلوانے سمیت حلقے میں حسب ضرور کمرشلائزیشن کے امور اور صفائی ستھرائی کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ ایم پی شعیب صدیقی نے وفاقی وزیر سے حلقے کے مسائل کے حوالے سے ہونے والی اس اہم ملاقات میں بتایا کہ کچی آبادیوں کے مکین اپنی چھتوں اور رہائش گاہوں کے چھن جانے کے خوف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے عوام میں اضطراب اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید