لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلا می لیاقت بلوچ نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی ، ایرانی بندرگاہ بندر عباس کے سانحہ پر اظہارتعزیت کیا ، علامہ عارف حسین واحدی، میاں محمد اسلم اور جمہوریہ لبنان کے سفیر بھی موجود تھے۔ وفد نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بندر عباس سانحہ کی ہر اعتبار سے تحقیقات مکمل ہورہی ہیں ۔