لاہور(خبرنگار )پروفیسر ساجد میر کی وفات سے جماعت ایک مخلص لیڈر سے محروم ہو گئی انتہائی عظیم علمی اور قابل راہنماء تھے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی پروفیسر عبد المجید مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا مولانا قاری محمد فیاض مولانا حافظ امجد اقبال گھمن اور دیگر علماء نے تعزیتی پیغام میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام ایک علمی شخصیت سے محروم ہو گیا وہ ایک مخلص عالم محقق اور مبلغ تھے ۔چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ عالم اسلام ایک نامور عالم دین سے محروم ہو گیا۔مولانامحمدعاصم مخدوم پروفیسر ساجد میر کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہ ہوگا ۔مجلس احرار اسلام کے رہنمائوں صدر لاہور حاجی محمد ایوب میر، سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ،نائب صدر ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد وقاص حیدر، قاری عبدالعزیز یوسف اور دیگر رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر اتحاد امت کے داعی اور انتہائی مخلص دینی رہنماء تھے اور ان کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔