لاہور(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی تحریک کے ذریعے ظلم اور استحصال کے نظام کو بدل کر دکھائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی خیبر پختو نخوا جنوبی کے تحت کرک میں لیڈر شپ ورکشاپ کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ کے پی جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی صوبہ کے پی کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں 17 مئی اور 18 مئی کو مالا کنڈ میں تاریخ ساز یکجہتی غزہ و فلسطین مارچ ہو گا،انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کی اجتماعی توبہ کر کے اپنے اپنے معاملات کو درست کریں ۔