لاہور (نمائندہ خصوصی)جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم نے ظالم اور ظلم کے خلاف پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ سے باہر ہمیشہ آواز اٹھائی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار دارالعلوم عثمانیہ رسول اچھرہ میں مینار پاکستان پر اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کی صدارت حضرت مولانا محب النبی نے کی ۔مولانا خواجہ خلیل احمد خان نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر اپنے بزرگوں کے مشن کو اگے لے کر آگے بڑھنا ہے ۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ یہود اور ھنود کے مظالم اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں لیکن امریکہ اور یورپ اس پر خاموش تماشائی ہیں اور وقت آنے پر قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر 65 کی یادیں تازہ کریں گی۔ حافظ نصیر احمد احرار اور پروفیسر غضنفرعزیز نےبھی خطاب کیا۔