• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سفیر کی مرکزی اہل حدیث آمد، پروفیسر ساجد میر کے انتقال پراظہار تعزیت

لاہور (خبرنگار) سعودی سفیر نواف سعید المالکی مرکز اہل حدیث راوی روڈ گئے ، مولانا علی محمد ابوتراب اور ڈاکٹر حافظ عبدلکریم کے ساتھ ملاقات کی اورپروفیسر ساجد میر کے انتقال پراظہارتعزیت کیا، نواف سعید المالکی نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی اسلام کی نشرواشاعت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمدیوسف خان، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن اور مولانا حافظ مجیب الرحمن نے کہاکہ پروفیسر ساجدمیر ایک عالم باعمل، اسلام اور ملک و ملت کے بیباک سپاہی تھے انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے رہنمائوں ڈاکٹر احمد عنا یت اللہ، ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا محمد بن سعید اوردیگر نے بھی ان کےانتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی اسلام اور ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر ہر لحاظ سے ایک مثالی راہنما تھے ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولاناعبدالنعیم نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سنیٹرپروفیسر ساجدمیر کی وفات پراظہار تعزیت کیا۔
لاہور سے مزید