لاہور(خبرنگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حج کی ادائیگی رضائے الٰہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔عازمین سفر حج کے دوران ہر طرح کے گناہوں سے اجتناب کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔