• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑتالی ڈاکٹرز،نرسزسے کوئی مذاکرات نہیں، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نےکہا ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹرز اور نرسز سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے بلکہ او پی ڈیز اور تھیٹرز بند کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا انکی ہڑتال کی وجہ سے ایمرجنسی اور تھیٹرز میں کسی مریض کی جان ضائع ہو کی یا سینئرز کو دھمکیاں دی جائیں گی ،اس پر انکے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی ،انہوں نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ کس بنیاد پر ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کی ہیں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کاتو کوئی ایشوہی نہیں ہے پرائمری اینڈ سیکنڈری کے ایشوز پر سپیشلائز ہیلتھ کیئر کے ہسپتال کیوں بند کیے گئے ہیں پرائمری اینڈ سیکنڈری کا ایشو ہے حکومت نے اپنے بی ایچ یوز اور ار ایچ سیز کو چلانا ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے کیونکہ ان پر اربوں روپے اس قوم کے لگ رہے ہیں،اؤٹ سورسنگ کا ماڈل پوری دنیا میں کامیابی سے چل رہا ہے۔
لاہور سے مزید