لاہور(خبرنگار)مرکزی کسان تحریک کے زیر اہتمام بھارت کی آبی دہشت گردی کے خلاف کسان مارچ ہوا ۔ شرکاء اسمبلی ہال پہنچے، کسان مارچ میں ہزاروں کسان ٹریکٹر ٹرالیوں‘ موٹر سائیکلوں پر سوار سفید پگڑیاں باندھے ، رہنمائوں نے کہاکہ مودی سن،پانی روکنا تمہارے بس میں نہیں، اگر کوئی غلطی کی تو پاکستان کے کسان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہیں، خالد مسعود سندھو نے کہاکہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف کسان سڑکوں پر آ چکے، حافظ طلحہ سعید نے کہاکہ آج وطن عزیر کے حساس ترین حالات اور دشمنوں کی منصوبہ بندیاں جو انہوں نے بنائی تھیں ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمارے دشمنوں کی ساری منصوبہ بندیاں ناکام کر دی ہیں، مرکزی کسان لیگ کے صدر ذوالفقار علی اولکھ نے کہاکہ میں کسانوں کی نمائندگی کرتے ہوے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے دکھ بھول گئے ہم اپنے حکمرانوں کے ساتھ کھڑے ہو کر اعلان کرتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔