• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹ گالا میں پنجابی کا تڑکا، دلجیت دوسانجھ کا دلچسپ انداز


مشہور پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں میٹ گالا 2025ء میں شرکت کی خوشخبری دی اور ان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ 

دلجیت نے اپنے انسٹاگرام پر میٹ گالا کا دعوت نامہ شیئر کیا اور پنجابی زبان میں اس کے مندرجات پڑھ کر سنائے اور بس وہیں سے ہنسی کا طوفان چھڑ گیا۔

دلجیت نے دعوت نامہ دکھاتے ہوئے مذاقاً کہا کہ اب شادیوں کا کارڈ مت بھیجنا کیونکہ مجھے دنیا کے سب سے خاص ایونٹ کا دعوت نامہ مل چکا ہے۔

انہوں نے "ایک بندہ، ایک پلیٹ" کے اصول پر بھی خوب چٹکی لی، جس پر سوشل میڈیا صارفین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں اس عالمی فیشن ایونٹ میں باسکٹ بال لیجنڈ لیبرون جیمز اور ریپر اے ایس اے پی راکی کے ساتھ بیٹھوں گا۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ پہلے بھارتی سکھ ہوں گے جو میٹ گالا میں شرکت کریں گے، اس سے پہلے وہ کوچیلا فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے پہلے بھارتی فنکار بنے تھے، اس بار پرینکا چوپڑا جوناس، شاہ رخ خان اور کیارا اڈوانی کے ساتھ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے میٹ گالا نیویارک کے مشہور میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ کی فنڈ ریزنگ تقریب ہے، ہر سال فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا اور شاندار ایونٹ مانا جاتا ہے۔

اس سال کی تھیم "Black Dandyism" رکھا گیا ہے، جسے دنیا بھر کے فیشن کے دیوانے شدت سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید