صوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں 6 بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئیں تھیں۔
ریسکیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دم گھٹنے سے بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
گھوٹکی میں مسافروں کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔
حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا، جو افغان شہری ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں مودی سرکار کو وہ سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گی، قوم کی دعاؤں سے جنگ میں اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دلائی، بھارت یہ شکست کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو 19 نومبر کو اغوا کیا گیا، چار دن بعد سر پر پتھر مار کر قتل کرکے لاش پہاڑوں میں دفنائی گئی۔
پاکستان نیوی کی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں شوانگ لیو بیس پر لانچ کر دیا گیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی، پیپلز پارٹی، ن لیگ نے درخواست دائر کر دی۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹادیا گیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی سے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
شیری رحمان نے کہا کہ بونڈائی حملے کو دہشت پھیلانے کے اصل مقصد سے ہٹا کر شناختی سیاست کا رنگ دیا جا رہا ہے جو گمراہ کن ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی۔
خیبر پختون خوا میں جوڈیشل سروس رولز میں ترمیم کر دی گئی، جس کے مطابق سول جج کے لیے 2 سالہ وکالت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ قوم ڈر اور خوف سے گھروں میں بیٹھنے والی نہیں ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان خیر پور پہنچ گئے، جہاں ان کی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مُطابق ایس ایم ایز کو مالی سہولت دینا اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملکی ترقی اور امن کےلیے متحد ہونا ہو گا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔