• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،10 سالہ بچی جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شیرشاہ گل بئی پل کے نیچے قاتل ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیاجس کے باعث 10سالہ معصوم بچی سمامہ جاں بحق ہوگئی جب کہ اس کے والد 35سالہ رضوان اور والدہ 30 سالہ لارین شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ موقع پر موجود لوگوں نے جیسے ہی خون میں لت پت ماں، باپ اور بچی کو دیکھا تو عوام مشتعل ہوگئی۔۔ غم و غصے سے نڈھال عوام نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان کے مطابق ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید