• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اپنی افواج کی قربانیوں کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فوجیوں کی خدمات کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔ 

وہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ووکنگ، برطانیہ میں تاریخی مسجد شاہ جہاں میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس تقریب میں مقامی معززین، سابق فوجیوں کے خاندانوں کے افراد اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک قابل ذکر تعداد نے بھی شرکت کی۔ 

پاکستانی ہائی کمشنر کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر سے ان ہیروز اور ان بہادر افراد کی لازوال میراث کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور زور دے کر کہا کہ ان کی قربانیاں ہم سب کے لیے امن، افہام و تفہیم اور تعاون کے اصولوں پر مبنی روشن مستقبل کے حصول کےلیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔

تقریب کے دوران ہائی کمشنر نے شاہ جہاں مسجد کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران کا بھی اعلان کیا، جن میں مسٹر حارث عرفان، محترمہ صومیہ شفیق، مسٹر اشعر خان، مسٹر جولین بیرے اور مسٹر محمد کمال شامل ہیں۔

تقریب میں پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ فار فیتھ، کمیونٹیز اور ری سیٹلمنٹ لارڈ واجد خان آف برنلے کے ریمارکس بھی شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید