• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

صدر مملکت آصف زرداری سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی۔ 

 ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا موجودہ صورتحال پر پاکستان کا موقف سمجھتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کےلیے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کے معاملات پر پاکستان سے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔ 

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں فریقین نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

قومی خبریں سے مزید