• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت میں جنگ کی سی صورتِ حال میرے لیے باعثِ تکلیف ہے، انتونیو گوتریس



اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

 انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، پاکستان اور بھارت کے عوام کی امن مشنز میں کارکردگی پر شکرگزار ہوں۔ 

نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں میڈیا بریفنگ کے دوران عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ملکوں میں جنگ کی سی صورتِ حال میرے لیے باعثِ تکلیف ہے، پہلگام حملے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ 

انتونیو گوتریس نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا قابلِ قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا چاہیے، اِن حالات میں ایسی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے جس سے جنگ کا خطرہ بنے۔ 

انھوں نے کہا کہ ایسی فوجی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے جس کے قابو سے باہر ہو جانے کا خطرہ ہو، یہ اپنے آپ کو روکنے اور جنگ کے دہانے سے واپس لوٹنے کا وقت ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا دونوں ملکوں کو پیغام دیا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا فوجی حل کوئی حل نہیں ہوتا۔ دونوں ملکوں میں قیام امن کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں، اقوامِ متحدہ ایسی کاوش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی ختم ہو۔ 

انکا کہنا تھا کہ یو این ایسی کاوش کی حمایت اور مدد کےلیے تیار ہے جس سے سفارتکاری بڑھے اور امن قائم ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید