پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر بھی گولہ باری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیلم و جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر بھارتی حملہ ناقابل قبول ہے، یہ خطرناک اقدام ہے، کیا بھارت جانتا ہے اس کے کیا نتائج ہوں گے؟
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر انٹیک اسٹرکچر کو کل رات 2 بجے نشانہ بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی گولہ باری سے ڈی سینڈرز یونٹ میں واقع انٹیک گیٹس کو نقصان پہنچا، ہائیڈرالک سسٹم کا ایک ہائیڈرالک پروٹیکشن یونٹ بھی بھارتی گولہ باری کی زد میں آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے میں ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا، بھارت کی جانب سے آبی ذخائر پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں اُن مقامات پر حملے کیے گئے جن کا عالمی اور مقامی میڈیا کو گزشتہ روز دورہ کروایا گیا تھا۔