• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دئیے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے پاکستانی سرزمین پر بھارت کے بزدلانہ حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور اور بروقت کارروائی کر کے بھارتی عزائم خاک میں ملا دئیے، جس طرح پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو مار گرایا اس سے قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے،ایک بیان میں انہوں نےبھارتی حملے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی امن کے خلاف کھلی جارحیت ہیں، بھارتی دعوے بے بنیاد اور بے ثبوت ہیں، پاکستان کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں‘ بھارت نے ایک بار پھر دہشتگردی کے بہانے مظلومیت کا جھوٹا بیانیہ بنایا، بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔انہوںنے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ایسا بھرپور جواب دیا کہ بھارت کو چند گھنٹوں میں سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جواب غرور کا نہیں بلکہ قوم کے اتحاد اور عزم کا اظہار تھا۔، چند گھنٹوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔
کوئٹہ سے مزید