• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے بھارت کو جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، نصیب اچکزئی

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قبائلی شخصیت حاجی نصیب اللہ اچکزئی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے علاقوں مظفر آباد، کوٹھوری اور بہاولپور پر کئے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی اس بزدلانہ کارروائی کا پاک فوج نے بروقت اور موثر جواب دیکر ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ پاکستانی قوم ہر موقع پر اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی اور بھارتی جارحیت کا پاکستان کی افواج بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید