• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین بس اسٹاپ پر ریڑھی بانوں کا قبضہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گرین بسوں کیلئے مختص اسٹاپ پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کر لیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بسوں پر سفر کرنیوالے طلبہ ودیگر نے بتایا کہ سریاب روڈ انسکمب روڈ اور دیگر مقامات پر گرین بسوں کیلئے مختص اسٹاپ پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کرلیا ہے جب مسافروں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ریڑھیاں سائیڈ پر کی جائیں تو وہ بد تمیزی پر اتر آتے ہیں ، انہوں نے ایڈ منسٹریٹر کوئٹہ حمزہ شفقات اور ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل سے اپیل کی کہ وہ بس اسٹاپ پر ریڑھی بانوں کے قبضے کا نوٹس لیں ۔
کوئٹہ سے مزید