• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا‘ علی مدد جتک

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کےرکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کامنہ توڑ جواب دیا ہے اور دیتا رہے گابھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری پرحملہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور اہل ہے۔
کوئٹہ سے مزید