• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پرامن ملک‘ سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنےکہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ‘ملکی سلامتی اور دفاع پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔ پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کو اس کی زبان میں جواب دیا ،پوری قوم وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔رات کی تاریکی میں بھارت کا پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملہ اور اس میں معصوم شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں‘ بھارتی حملے کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے 5 طیارے گرانے اور دشمن کو بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ مل کر مادر وطن کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے پوری قوم وطن کی حفاظت کے لئے بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہےاگر بھارت باز نہ آیا تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ بھارت نے کس قوم کو للکارا ہے۔
کوئٹہ سے مزید