• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر حملہ خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے‘ عطاء اللہ لانگو

کوئٹہ (پ ر )بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ بھارت کا پاکستان پر حملہ نہ صرف بزدلانہ اقدام ہے بلکہ پاکستان کی خودمختاری اورعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کافوری نوٹس لے بالخصوص جب امریکی صدر ٹرمپ بھار ت کی محدود سرجیکل اسٹرائیک کی حمایت کرتے ہوئے جلتی پر تیل کاکام کررہے ہیں بالکل ویسے ہی جیسے اسرائیل کی غزہ اوریمن میں فوجی کارروائیو ں پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسے خودمختار ایٹمی ملک کے خلاف جارحیت خطے کے امن کیلئے خطرناک اورتباہ کن ہوسکتی ہے دوارب سے زائد آبادی والے پاک وہندجیسے ممالک جو پہلے ہی غربت بدانتظامی اوربے گھری جیسے مسائل کا شکار ہیں ایسی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے انہوںنے تجویز دی کہ بھارت کو حملے کا ذمہ دار قراردے کر اس پر عالمی قوانین کااطلاق کیاجائےاور مودی کو عالمی عدالت انصاف کےکٹہرے میں لایاجائے۔
کوئٹہ سے مزید