• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، بیکری مالک نے تلخ کلامی پر گاہک کو گولی مار دی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کاسی روڈ پر معمولی تکرار پر بیکری مالک نے فائرنگ کر کے گاہک کو زخمی کر دیا، پولیس نےملزم کو گرفتار کرکے پسٹل قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ٹین ٹائون کا رہائشی شاہ زمان گزشتہ روز کاسی روڈ پر واقعہ مقامی بیکری گیا اور بیکری مالک سے سو روپے کے کیک رس مانگے مالک نے چار کیک رس دیئے جس پر گاہک اور بیکری مالک شفیق احمد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی گاہک بیکری سے نکل پر اپنی سائیکل پر بیٹھ رہا تھا اسی دوران بیکری مالک نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او گوالمنڈی بابر بلوچ دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے پسٹل قبضے میں لے لی ۔
کوئٹہ سے مزید