• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ٹاؤن پولیس نے چور گرفتار کر لیا

کوئٹہ۔(اسٹاف رپورٹر) جناح ٹاون پولیس نے گاڑیوں کی بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او جناح ٹاون اسد خان مندوخیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جناح ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں کھڑی گاڑیوں سے بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کرنے والا چور شابو روڈ کی تاجک اباد میں موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئےملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے الات اور سامان قبضے میں لے لیا۔
کوئٹہ سے مزید