• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی حملوں میں 61 فلسطینی شہید، خوراک کی شدید قلت

کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 61فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں پرہجوم جگہوں پر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ،علاوہ ازیں دو ماہ سے زائد عرصے سے محصور اور بمباری سے متاثرہ پٹی کی ناکہ بندی کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جس سے فلسطینی آبادی میں قحط تیزی سے پھیل رہا ہے۔ایک جاسوس ڈرون حملے نےالوہدہ اسٹریٹ پر تھائی اور پالمیرا ریستوراں کے قریب ایک علاقے کو نشانہ بنایا۔ ایک ریستوران کے اندر اور دوسرا چوراہے پر دو میزائل بیک وقت 100 میٹر کے فاصلے پر دو مقامات پر فائر کیے گئے، جس سے کم از کم 17 فلسطینی شہیدہوئے۔
اہم خبریں سے مزید