• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں ایک اور ڈرون مار گرایا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں گرنے والے 2  بھارتی ڈرون طیاروں کا ملبہ مل گیا، جن میں سے ایک بھاری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بتایا ہےکہ گوجرانوالہ پر بھارت کی طرف سے گزشتہ شب ڈرون حملہ 3 بجکر 44 منٹ پر کیا گیا تھا۔

ڈیپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس ڈرون کا ملبہ پیرو چک اور سو لکھن کے کھیتوں کے درمیان میں پڑا ہوا ملا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا ہتھیار لے جانے والا ڈرون تھا اور ہماری بھادر افواج نے یہ ڈرون مار گرایا۔

نوید احمد نے مزید بتایا کہ ڈرون گرنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب گوجوانوالہ پولیس نے ایک اور بھارتی ڈرون کے ملبے کے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈرون سیالکوٹ کی طرف سے آیا تھا اور اسے گوجرانوالہ میں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس اہلکاروں نے مزید بتایا کہ تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں میں موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید