• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ کی فضائی حدود بحال، کراچی ایئرپورٹ کا آپریشن تاحال معطل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔ 

پی اے اے کے ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث بند کیے گئے تھے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق پشاور، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال ہے، اسلام آباد کی 3 غیر ملکی پروازوں نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔

ایئرپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی اور ٹورنٹو سے لاہور کی 3 پروازوں کو ملتان ایئرپورٹ پر اتارا گیا ہے جبکہ قومی ایئرلائن کی دبئی ابوظہبی سے اسلام آباد کی 2 پروازوں کو مسقط اتارا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافر حضرات سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 62 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید