• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس‘ ترسیلات زرکا حجم 10 ارب ڈالر سے متجاوز

اسلام آباد(اے پی پی)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 10ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا ۔ اسٹیٹ بینک کےاعدادوشمارکے مطابق مارچ کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکاحجم 10.003ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاہے‘ مارچ کے مہینہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ 235 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ اعداد و شمارکے مطابق ستمبر2020سے لیکر اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ ملک میں مجموعی طورپر1.405ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید