• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا گیا

اسلام آ باد( رانا غلا م قادر) وفاقی حکومت نے وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ بیس کے افسر ڈاکٹر ساجدمحمود چوہان کو چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئر مین کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا ہے۔ یہ اضافی چارج تین ماہ یا ا س عہدے پر ریگولر تقرری تک کیلئے دیاگیا ہے۔ وفاقی کا بینہ کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں اضافی چارج دینے کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔چیئر مین کا عہدہ موجودہ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الر حمن نے گریڈ بائیس میں ترقی کے بعد بطور وفاقی سیکرٹری چارج سنبھا لنے کے بعد چھو ڑا تھا۔
اہم خبریں سے مزید