• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے مذاکرات میں سندھ طاس معاہدہ کشمیر اور دہشت گردی ترجیح ہونگے، وزیر دفاع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات میں پاکستان سندھ طاس معاہدہ‘ مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے تین اہم خدشات کو ترجیح دے گا، خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے سخت ردعمل سے بھارت میں مایوسی ہے اور ان کا متکبرانہ انداز عاجز ی میں بدل چکا ہے جو دھول چاٹنے کے سوا کچھ نہیں۔
اہم خبریں سے مزید