• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا پاکستان اور چین کیساتھ باہمی احترام و تعمیری روابط کا مطالبہ

اسلام آباد (فاروق اقدس) افغانستان نے پاکستان اور چین کیساتھ باہمی احترام اور تعمیری روابط’ کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ کابل میں پاکستان اور چین کے خصوصی ایلچیوں کی افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کے بعد افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا، افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارت کے نقطہ نظر سے اقتصادی و سیاسی تعلقات کیساتھ ساتھ علاقائی افہام و تفہیم کو باہمی احترام اور تعمیری روابط کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید