• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاتل ڈمپر نے کار کو کچل دیا، باپ بیٹے سمیت 3 جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب قاتل ڈمپر نے کار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب تیز رفتارڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے ڈرائیونگ لائسنس کی مدد سے 22 سالہ فراز قلندرانی ولد سکندر قلندرانی ،جبکہ دیگر کی شناخت 60 سالہ سلمان اور 35 سالہ اسامہ کے ناموں سے کی گئی ، جاں بحق ہونے والا اسامہ سلیمان کا بیٹا تھا ، حادثے کا ذمے دار ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید