اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بھارت نے اعلان اور یقین دہانیوں کے باوجود تاحال کرتار پور راہداری نہیں کھولی جس کی وجہ سے بھارت تعلق رکھنے والے سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب کی یاترہ سے محروم ہیں، دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری ہے بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری کو بند کر دیا گیا تھا۔