• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائٹ شیڈول میں بہتری، 10 غیر ملکی ایئر لائنز کی بھی پروازیں بحال

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر کے بعد پاکستان کے فضائی آپریشن میں اتوار کو مزید بہتری آئی۔ 10 غیر ملکی ایئر لائن میں بھی پاکستان کے لیے پروازیں بحال کر دیں جبکہ حج پروازوں کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی دبئی نے اتوار کیلئے پاکستان کی اپنی تمام پروازیں منسوخ کی تھیں مگر اچانک منسوخ پروازیں بحال کردیں اور کراچی فیصل اباد کوئٹہ اور ملتان کے لیے پروازیں اپریٹ کیں۔ جس کے بعد امارات، اتحاد، ایتھوپین، ایئر عربیہ، گلف، افغان، قطر، ترکش اور فلائی ناز نے بھی پاکستان کے لیے پروازوں کا اغاز کر دیا۔ پیر کیلئے اسلام اباد سے 22، لاہور سے 9، کراچی سے 15، پشاور سے 4، سیالکوٹ سے 2 اور فیصل اباد سے ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں قومی ایئر لائن نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر سیالکوٹ ایئرپورٹ کی شارجہ دمام اور کویت سے 3 پروازیں لاہور منتقل کر دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید