• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کیلئے ہم زبان طبی عملہ کسی نعمت سے کم نہیں ،سردار یوسف

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن اور ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں ۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن ہسپتال مکہ کا دورہ کے موقع پر کہی۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کے سربراہ کرنل ڈاکٹر شہیر جمال نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔ اور بتایا کہ حج میڈیکل مشن 303 ڈاکٹرز ،پیرا میڈکل سٹاف پر مشتمل ہے سردار محمد یوسف نے دستیاب طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیااور طبی عملہ کو ضیوف الرحمن کی تمام تر طبی ضروریات کو احسن طریقہ سے پورا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اہم خبریں سے مزید