• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوؤں، الزامات اور قیاس آرائیوں نے بھارتی میڈیا کا امیج بری طرح تباہ کیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی تناؤ کے بعد جنگ اور پھر جنگ بندی کے بعد اب بھارتی میڈیا کے دعوؤں الزامات اور قیاس آرائیوں نے بھارتی میڈیا کا امیج بری طرح تباہ کیا ، اب ایک طرف تو اس تمام عرصے میں پاکستان اپنے اقدامات اور دعوؤں کے واقعاتی اور بصری شواہد عالمی میڈای کے سامنے پیش کرتا رہا ہے تو دوسری طرف بھارت ایسے بے سروپا مضحکہ خیز اور ناقابل یقین درفنطنیاں چھوڑتا رہا ہے جس پر خود بھارت میں اس کا تماشہ بنا ہوا ہے، جس کا تازہ ترین حوالہ بھارتی میڈیا کا یہ انکشاف ہے کہ جنگ بندی کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اور مشیر سلامتی اجیت دوول نے امریکا سے رابطہ کیا تھا، اس سے پہلے بھارتی میڈیا دعوی کر رہا تھا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔ انڈیا ٹوڈے نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جے شنکر اور اجیت دوول نے امریکا سے رابطہ کیا اور انہیں بریفنگ دی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے بریفنگ میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو حرکت میں لا رہا ہے اور یہ کہ اس نے سویلین طیاروں کی آڑ میں بھارت پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید