• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی میں پاکستانی اہلکار سے روابط پر 2؍ افراد گرفتار، جاسوسی کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خفیہ اداروں نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہےجن پر پاکستان سے وابستہ ایک سفارتی اہلکار کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں افراد پر الزام ہے کہ وہ حساس معلومات، نقشے اور دیگر سرکاری دستاویزات حاصل کر کے مبینہ طور پر پاکستانی اہلکار کو فراہم کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو کئی دنوں سے زیر نگرانی رکھا گیا تھا اور شواہد مکمل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس ادارے اس معاملے کو قومی سلامتی سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں، جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید