بھارتی اداکار اچیوت پوتدار 91 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے بالی ووڈ کی مشہور فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں پروفیسر کا کردار نبھایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اچیوت پوتدار کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ وہ کافی عرصے سے زیرِ علاج تھے۔
سینئر اداکار نے بالی ووڈ کے علاوہ مراٹھی اور ٹی وی میں بھی اداکاری کی تھی۔
بالی ووڈ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں ان کا ڈائیلاگ ’کہنا کیا چاہتے ہو‘ بہت مشہور ہوا تھا جسے آج بھی میمز میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
اچیوت پوتدار نے کئی بڑی اور مشہور بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں ’لگے رہو منا بھائی‘، ’دبنگ ٹو‘، ’عشق‘ اور دیگر شامل ہیں۔