اسلام آباد (عاطف شیرازی نامہ نگار) وزات صحت نے مقررہ فیس سے زائد وصول کرنے والے میڈیکل کالجز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاہے وزارت صحت کے زرائع کے مطابق زیادہ سے زیادہ سالانہ فیس کی حکم عدولی کرنے والے پرائیویٹ اینڈ میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے پی ایم ڈی سی کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں،پی ایم ڈی سی کو ہدایات جاری، نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا لجز کی زیادہ سے زیادہ فیس 18 لاکھ روپے فکس ، وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کر دہ کمیٹی نے تمام اخراجات سمیت کسی بھی نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا لج کے زیادہ سے زیادہ فیس 18 لاکھ روپے فکس کی ہے۔