نواب شاہ(بیورو رپورٹ)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی ضلع شہید بینظیرآباد کے تعلقہ دوڑ میں واقع گاؤں مرزا فرخ بیگ آمد،بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ حکومت کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے تعمیر ہونے والے گھروں کا دورہ کیا، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے دنیا کے سب سے بڑے مفت رہائشی منصوبے کی خواتین بینیفشریز میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں۔انہیں گھروں کی خواتین مالکان نے اپنے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔