اسلام اباد (نمائندہ جنگ) پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایک شخص گرفتار کر لیا گیا، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی انویسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہے ،کارروائی کے دوران نذیر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔